انگلینڈ کرکٹ ٹیم17 سال بعد پاکستان کےدورےپر کراچی پہنچ گئی


 انگلش کرکٹ ٹیم  17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی۔

انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے۔ایئر پورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کی کور ڈرائیو فزکس کتاب کا حصہ بن گئی

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہو گا جب دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں  پاکستان کے میدانوں  میں مدمقابل ہوں گی۔

یاد رہے کہ  انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔انگلینڈ ٹیم آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔


متعلقہ خبریں