پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ارمی چیف آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کیا، سمیر بن عبدالعزیز نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ سمیر بن عبدالعزیز نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں