نواز شریف! جلدی واپس آؤ، تمہارا انتظار کر رہا ہوں، وعدہ ہے پوری قوم استقبال کریگی، عمران خان


چشتیاں: چپئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف! جلدی واپس آؤ، تمہارا انتظار کر رہا ہوں، یہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ ساری قوم تمہارا ایسا استقبال کرے گی کہ تاریخ میں ایسا کسی کا استقبال نہیں ہوا ہو گا۔

شہباز شریف کی نئی روایت، عمران خان سے قیمتی تحفے ملے، سب توشہ خانہ میں جمع

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، ہم اپنےبچوں کو اعلیٰ تعلیم نہیں دے سکتے، پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہ لوگ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، جب آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کر رہا تھا تو مجھے جیل میں ڈالا گیا، جیل
میں مجھے کوئی بڑا ڈاکو نظر نہیں آیا، صرف چھوٹے چھوٹے چور تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹوں کو خرید کر ہماری حکومت گرا دی گئی، انہوں نے بجلی مہنگی کی ، ڈیزل اور پیٹرول کو بڑھایا، ہمارے لوگوں کو ڈرا دھمکار رہے ہیں، شہباز شریف کو سزا ہونے والی تھی، اس کو وزیراعظم بنا دیا گیا، ہم پر فرض ہے کہ ہم اچھائی کا ساتھ  دیں اور برائی کے خلاف کھڑے ہوں، لندن میں بیٹھ کر سزا ہافتہ ان کو حکم دیتا ہے، انہوں نے زرداری کو جیل میں ڈالا، 30 سال انہوں نے ایک دوسرے کو چور کہا اور آج اکھٹے ہو گئے ہیں، یہ سب ڈرے ہوئے ہیں۔

توشہ خانہ کیس: تحائف کے بدلے 3کروڑ سے زائد رقم ادا کی، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح عمران خان کو ہٹاو، نااہل کرو، یہ مجھ پر کیسز بنا رہے ہیں، یہ لوگ الیکشن کمیشن کو استعمال کر کے مجھے ہرانا چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام ان چوروں کے خلاف میرے ساتھ کھڑے ہیں، بہاولپور میں بہت بڑا مونچھوں والا لوٹا ہے جسے میں خود مہم چلا کر ہراؤں گا، لوٹوں کو خرید کر ہماری حکومت گرا دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا سارا ٹبر ا س وقت باہر بیٹھا ہے، جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو یہ ملک میں ہوتے ہیں ورنہ ہر وقت باہر چلے جاتے ہیں، شہباز شریف کیس کے چار گواہوں کو ہارٹ اٹیک ہوئے، پاکستان بدل چکا ہے، لوگوں میں شعور آ گیا ہے، شہباز شریف چور دروازے سے آیا ہے، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر کہہ رہا ہے کہ اس کو جیل میں ڈالو، ان کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں،  کروڑوں روپے چوری کا خرچ کر کے ہمارے لوگوں کو خریدا گیا، جب تک طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لے کر آتے ملک ترقی نہیں کرے گا، جب تک انصاف قائم نہیں ہوگا ملک خوشحال نہیں ہوگا، قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے۔

عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے، اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، دائر مقدمات کا فیصلہ فوری ہونا چاہیے، جاوید لطیف

ہم نیوز کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، پاکستانی باہر سخت محنت کر کے بعد پیسہ ملک بھیجتے ہیں، جب تک ملک میں انصاف نہیں ہوگا اس وقت تک ہم خوشحال نہیں ہو سکتے، یہ لوگ پاکستان سے پیسے چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں۔


متعلقہ خبریں