پاک فوج میرٹ پریقین رکھتی ہے، میرٹ کی بات کی جائے توپاک آرمی کوبہترین ادارہ کہا جاتا ہے۔
پاک فوج صرف بہترین کو فروغ دیتی ہے،پاک فوج میں جانبداری کا کوئی تصور نہیں، سپاہی کا بیٹا آرمی چیف ہو سکتا ہے اور جنرل کا بیٹا بھی منتخب نہیں ہو سکتا۔
پاک فوج قومی فوج کی حقیقی عکاس ہے جہاں رنگ و نسل یا قبیلے کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایک کورس سے صرف ایک یا دوافسران لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرپہنچتے ہیں۔
پاک فوج میں عمران خان کے متنازع بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، آئی ایس پی آر
افسران سخت ترین اسکریننگ اور کلیئرنس سے گزرتے ہیں۔ پاک فوج انفرادی ترجیحات کی بجائے آئین پاکستان کی پابند ہے۔
آرمی چیف پاکستان اور پاک فوج کے ہیں، انہیں چند لوگوں یا پارٹی سے جوڑنا بدقسمتی ہے۔ پاکستان آرمی قومی اور پاکستانی عوام کی فوج ہے۔