سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وفاقی ادارے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی میں مصروف عمل ہیں اور تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ نیشنل ہائی وے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور پی ٹی اے نے مشکلات کے باوجود کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا، یونیسیف

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بڑا چیلنج تھا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں