شاداب، نواز کی تباہ کن بولنگ، ہانگ کانگ 38 پر ڈھیر، پاکستان اگلے مرحلے میں


دبئی: ایشیا کپ ٹی20 کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو  155 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 38 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے ابتدائی اوورز میں نسیم شاہ نے دو جب کہ دھانی کے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جس کے بعد پاکستانی اسپنرز شاداب خان اور محمد نواز نے ہانگ کانگ کی بیٹنگ لائن کے بکھیے ادھیڑ دیئے۔

شاداب خان نے چار جب کہ محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان سوپر فور مرحلے میں اتوار کے روز بھارت کے خلاف میچ کھیلے گا۔

ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ناقابل شکست 78 رنز کی باری کھیلی جب کہ فخر زمان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اننگز کے آخری اوور میں لگاتار چار چھکے لگا کر خوش دل شاہ 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹاس

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ اس میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، بھارت کے خلاف میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹر معین علی کی پاکستان کیلئے امداد کی اپیل

گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کر دیا۔

ایشیا کپ میں 3 ٹیمیں دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہیں جن میں بھارت، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں