پی ٹی آئی انتخابی امیدواران کا اعلان مرحلہ وار کرے گی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی امیدواران کوفوری طور پرمیدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق 31مئی کو پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں امیدواران کے ناموں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ اجلاس کے بعد کچھ انتخابی امیدواران کے ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے بتایا کہ انتخابی امیدواران کے ناموں کے اعلان مرحلہ وار کیا جائے گا۔ یہ مرحلہ 31 مئی سے چھ جون کے درمیان مکمل ہوگا۔

فواد چوہدری کے مطابق 31 مئی کو اسلام آباد، دواورتین جون کو پنجاب کےانتخابی امیدواران  کا اعلان کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق فاٹا اور خیبر پختونخوا سے آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کے حتمی امیدواران کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پانچ جون کو سندھ اورچھ جون کو بلوچستان کے امیدواران کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے  قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 100 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 300 امیدواران کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں