ایشیا کپ :قومی ویمن کرکٹ اسکواڈ آج سے تیاری کا آغاز کرے گا


لاہور: قومی ویمن کرکٹ اسکواڈ آج سے ایشیا کپ کی تیاری کا آغاز کرے گا، 25 رکنی اسکواڈ آج این ایچ پی سی میں رپورٹ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق چار روزہ ٹریننگ کیمپ میں 3 پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے، قومی ویمن کرکٹ ٹیم آج اسکلز سیشن میں حصہ لے گی، ایشیا کپ کی تیاری سے متعلق دوسرا مرحلہ 18 سے 28 ستمبر تک مریدکے میں جاری رہے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں ایشا کپ کے لیے منتخب ہونیوالی کرکٹرز شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا سے صحتیاب، چارج سنبھال لیا

قومی ویمن چیف سیلیکٹر اسماویہ اقبال لاہور میں کھیلے جانیوالے تین پریکٹس میچز کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کرینگی،  قومی ویمن کرکٹ اسکواڈ میں شاوال ذوالفقار اور عروب شاہ کو انڈر نائنٹین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کے بعد شامل کیا گیا پے،  قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء سی پی ایل میں شریک ہونے کے باعث ٹریننگ کیمپ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ طوبی حسن کل کیمپ جوائن کریں گی۔


متعلقہ خبریں