چار سدہ: منڈا ہیڈ ورکس کا پل ٹوٹ گیا، سیلاب کا خدشہ، شہری موٹر وے پر پہنچ گئے، عوام سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی اپیل

چار سدہ: منڈا ہیڈ ورکس کا پل ٹوٹ گیا، سیلاب کا خدشہ، شہری موٹر وے پر پہنچ گئے، عوام سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی اپیل

چار سدہ: منڈا ہیڈ ورکس کا پل ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے سیلابی ریلے کا شہر سے ٹکرانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، صورتحال دیکھ کر مقامی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تو شہر اور ملحقہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد گھر بار چھوڑ کر موٹر وے پہ پہنچ گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے چاروں صوبوں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

ہم نیوز کے مطابق محکمہ آبپاشی نے بتایا ہے کہ منڈا ہیڈ ورکس کے پل کا دو سے تین سو فٹ حصہ پانی میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے ریلے کے بہاؤ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن تاریکی کے سبب ہونے والے نقصانات کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ چارسدہ میں منڈا ہیڈورکس کا آدھا حصہ سیلابی پانی کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے، سیلابی پانی تیزی سے نوشہرہ کی طرف گامزن ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیر اعظم کی دنیا بھر کے ممالک سے مدد کی اپیل

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس وقت سستی سے کام نہ لیں اور فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ منڈا ہیڈورکس 2010 میں سیلابی پانی سے محفوظ رہا تھا۔

ہم نیوز نے ڈی پی او کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سب جیل سے قیدیوں کو ضلع مردان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قیدیوں کو مردان ڈسٹرکٹ جیل منتقلی کا عمل آج مکمل ہو جائے گا۔

سیلاب زدہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کی سہولت فراہم کر دی گئی

ہم نیوز کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سب جیل سے تقریباً ساڑھے تین سو قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا، قیدیوں کو سیلاب کے شدید خطرے کے پیش نظر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی تجویز پر مردان جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں