اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سیشن کورٹ میں جمع کروا دی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق 4 سینئر ڈاکٹرز نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا میڈیکل چیک اپ کیا۔
رپورٹ کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے جبکہ شہباز گل کو سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد ہے۔ شہباز گل کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کےدوبارہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست:جیل سپرنٹنڈنٹ طلب
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز گل کو ای سی جی کی فوری طور پر ضرورت ہے۔ میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا کہ شہباز گل کا ایکسرے اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے جبکہ شہباز گل کو کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔