رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے بارے میں پمز کے ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی طبیعت بہتر ہے، تاہم انہیں پمز میں مزید ایک دن رکھا جائے گا جہاں دل کے مزید ٹیسٹ کیے جائینگے ، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے دل کی دوبارہ ای سی جی کا امکان بھی ہے۔
گزشتہ رات اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا تھا جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں داخل کیا گیا۔
پمز اسپتال میں 4 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی جن میں میں دل، پھیپھڑوں اور میڈیکل افسر شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف تھی۔ ان کی ای سی جی بھی کرائی گئی ہے، خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے شہباز گل کی حوالگی کے لیے ایف سی اور رینجرز کو طلب کر لیا تھا۔
شہباز گل پر جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی تشدد نہیں کیا گیا، اسلام آباد پولیس
اس سےپہلے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کو شہباز گل کی حوالگی کے بغیر ہی واپس جانے کا کہہ دیا تھا۔ جیل انتظامیہ کا کہناتھا کہ شہباز گل کی طعبیت ناساز ہونے کے باعث اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کا دو روزہ ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔