پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ کی گئی۔ جس میں پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ دہشت گرد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے تاہم ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مہم کے دوران کسی بھی پولیو ورکر کو نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری نہیں لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کیجانب سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 اگست سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا اور 10 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 66 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔