شہباز گل کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت ہو گی

شہباز گل مکمل طور پر فٹ اور ہوش میں ہیں، نئی میڈیکل رپورٹ جاری

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی، کل  سماعت ہو گی۔

شہباز گل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی اور خلاف قانون مقدمہ درج کیا گیا،پولیس نے محض حکومت وقت سے وفاداری دکھانے کیلئے پرچہ کاٹا۔

مقدمہ محض حکومت کے سیاسی ایجنڈے کی تسکین کیلئے درج کیا گیا ہے اورظلم سے پناہ لینے کیلئے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکٹانے کے سوا چارہ نہیں۔

شہباز گل نے استدعا کی کہ عدالت اخراج مقدمہ کی درخواست منظور کرے اور ان کے خلاف درج ایف آئی آر کالعدم قرار دی جائے۔

دوسری طرف شہباز گل کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے۔


متعلقہ خبریں