وزیر اعظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا


اسلام آباد: پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم  آزادی کے موقع پر وزیر اعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہمیں آئندہ نسلوں کے لیے شجر کاری کرنی ہے اور عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے جنگلات کو محفوظ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائیں گے، وزیر داخلہ

سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ مون سون شجر کاری مہم کے دوران صرف اس موسم میں 30 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی مہم کے نتیجے میں 40 کروڑ کے قریب پودے لگائے جائیں گے۔ ہم نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر مل کر پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کا عہد کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں