لیگو کی 90ویں سالگرہ، 94 ہزار بلاکس کا کیک تیار


چورانوے ہزار لیگو بلاکس کی مدد سے سب سے بڑا کیک بنا لیا گیا، ڈنمارک کی کمپنی نے لیگو بلاکس کے 90 سال مکمل ہونے پر 9 تہوں پر مشتمل گھومنے والا کیک بنالیا۔

کیک میں 94 ہزار 128 بلاکس کا استعمال کیا گیا، کمپنی کے مطابق 9 تہوں پر مشتمل کیک بنانے کا مقصد کمپنی کی 9 دہائیوں کی محنت کو دیکھانا تھا، 90 ویں سالگرہ کا جشن دنیا بھر کے لیگو اسٹورز میں منایا جایا جائے گا، جس کیلئے منفرد انداز اپنائے جا رہے ہیں۔

ایک فیملی کی ملکیت یہ کمپنی 1932 میں Ole Kirk Kristiansen اور ان کے پوتے Kjeld Kirk Kristiansen نے قائم کی تھی۔ کمپنی کی بنیادی مصنوعات، لیگو برک، پہلی بار 1958 میں اپنی موجودہ شکل میں تیار کی گئی تھی۔

لیگو کمپنی  ہر سال 100 بلین سے زیادہ لیگو بلاکس بنائے جاتے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں اس کے ملازمین کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں