دہائیوں کے بعد جوہری تصادم کا خطرہ واپس آ گیا، انتونیو گوتریس


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین میں نیوکلیئر پلانٹ کے معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ خودکشی کے مترادف ہے ۔ مجھے امید ہے کہ حملے بند ہوں گے۔

جاپان میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کو نیوکلیئر پلانٹ تک رسائی دی جائے۔ پلانٹ کو محفوظ بنانے کے لیے آئی اے ای اے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دہائیوں کے بعد جوہری تصادم کا خطرہ واپس آ گیا ہے۔ جوہری ریاستیں ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عزم کریں۔

روس کے زیر قبضہ یوکرین کے ژاپورریژیا جوہری پاور پلانٹ پر جمعے کے دن حملہ کیا گیا جس میں تین ریڈی ایشن سینسرز کو نقصان پہنچا تھا جبکہ ایک اہکار زخمی ہوا تھا۔

ماسکو اور کیئف جوہری پلانٹ ژاپورریژیا پلانٹ پر حملے کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہراتے ہیں۔ یہ یورپ کا سب سے جوہری پلانٹ ہے جو جنگ کے ابتدائی دنوں سے روس کے زیر قبضہ ہے تاہم تکنیکی عملہ اب بھی یوکرین کا ہے۔

رواں برس مارچ کے اوائل میں جب پلانٹ کے آس پاس پہلی بار لڑائی شروع ہوئی تو ایٹمی دور میں یہ پہلا موقع تھا کہ جنگ کسی بڑی جوہری تنصیب  کے اتنے قریب پہنچ گئی۔ روسی افواج نے پاور پلانٹ پر قبضے کے بعد یوکرین کے عملے کو وہاں اپنا کام کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔


متعلقہ خبریں