پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کاجلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔
اس ضمن میں عمران خان کے سوشل میڈیا انچارج اظہر ماشوانی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کریں گے۔
13 اور 14 اگست کی درمیانی رات پاکستان تحریک انصاف اور لاہور کے غیور پاکستانی مل کر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے
اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کریں گے
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) August 8, 2022