پنجاب حکومت نے ارشد ندیم کے گاؤں میں اسٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں ان کا استقبال میں خود کروں گا،ارشد سمیت میڈلز لینے والے تمام اتھلیٹس کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
ارشد ندیم کو انجری پرقابو پانے اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جتنے پر مبارک، عمران خان
ملک تیمور خان نے کہا کہ ارشد ندیم پر پوری قوم کو فخر ہے، انہیں پہلے بھی سپورٹس سہولیات دیں اب بھی ہرممکن سہولیات دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اسپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھاتا رہے گا۔