پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ 4 ماہ بعد بحال


 پنجاب اسمبلی کی 4ماہ کے بعد ویب سائٹ دوبارہ بحال ہو گئی۔

پنجاب  اسمبلی کی  ویب سائٹ 4 ماہ بعد بحال کر دی گئی۔تحریک انصاف اور ق لیگ کی اتحادی حکومت کے بعد اسمبلی کی ویب سائٹ بحال کر دی گئی۔

اسمبلی اسٹاف کے مطابق ویب سائٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے۔ تمام معلومات  ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئیں ہیں۔

پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ غیر فعال تھی۔اس  دوران ویب سائٹ پر صرف ممبران کے نام اور دیگر چند معلومات دستیاب تھیں۔


متعلقہ خبریں