ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ: حکومت نےقانونی اور سیاسی کمیٹیاں تشکیل دے دیں


وفاق میں حکومتی اتحادیوں نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ سے متعلق قانونی اور سیاسی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

وزیر اعظم ہاوس میں حکومت کی اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا سربراہی اجلاس ہو۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے حوالے سے قانونی اور سیاسی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کمیٹیاں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کریں گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس آج پھر ہوگا۔ پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں