ستمبر میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان کوئی ملاقات پلان نہیں،وزیر خارجہ

بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ستمبر میں  پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان کوئی ملاقات پلان نہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کےموقع پر غیر ملکی ٹی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹونے کہا کہ باہمی تعلقات کے حوالے سے بھارتی وزیرخارجہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیر خارجہ نے تاشقند میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کسی دو طرفہ ملاقات کا پلان نہیں۔بھارتی سیاستدانوں کے اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات بات چیت کو مشکل بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا پڑوسی ملک ہے۔ آپ بہت سی چیزوں کا انتخاب کرسکتے ہیں، پڑوسی کا نہیں۔ ہمیں اپنے پڑوسی کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ   شنگھائی تعاون تنظیم کی فیملی کا حصہ ہیں۔  اس موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیرونی سازش کےدعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔عمران خان نے امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی تھی، ناکام رہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کی سیاست پر بات کرتے ہوئے  کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو فتح نہیں شکست ہوئی ہے ضمنی انتخابات میں 20 نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں جن میں سے 5 پر مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب میں اپنی  5 نشتیں کھو دیں۔  ہم اس سیاسی ہنگامہ آرائی سے اگاہ ہیں ۔


متعلقہ خبریں