ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہو گا، بابر اعوان

ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، ان سب کو حساب دینا ہوگا، پنجاب میں رول آف لاء آ رہا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن کمشنر پر اعتماد ہی نہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں وہ کیس بھی کھلے گا جو ماڈل ٹاؤن کے اثرو رسوخ سے بند ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے احساس پروگرام پر اپنی تصویر نہیں لگائی، عمران خان کو بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے دو تہائی اکثریت دینا ہو گی۔

لڑیں گے شکست تسلیم نہیں کریں گے،لاڈلے کو 15 سال تک دن رات دودھ پلایا گیا، تفصیلات بتاؤں تو رونگٹے کھڑے ہو جائیں، وزیراعظم

سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ آج دنیا میں پیٹرول سستا ہے لیکن پاکستان میں مہنگا ہے، یہ پاکستان کو نہیں اپنی دولت بچانے کے لیے آئے تھے۔

نیا نیکسس کنٹرولڈ جمہوریت چاہتا ہے، نیا 58 ٹو بی عدالت کے پاس چلاگیا، 19 ویں ترمیم غلطی تھی، بلاول

ہم نیوز کے مطابق بابر اعوان نے کہا کہ اگر چاہتے ہو کہ پاکستان خود مختار رہے تو عمران خان کو واپس لانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں