پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد افسران کے تقرر و تبادلے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت بھی مستعفی ہو گئے۔
پنجاب میں پرویز الہیٰ کے حکومت سنبھالتے ہی اہم عہدوں پر تقررو تبادلے شروع کر دیے گئے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو پنجاب سے ریلیو کردیا گیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن رانا عبدالجبار کو بھی پنجاب سے ریلیو کردیا گیا۔دونوں پولیس افسران کو آئی بی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل کو بھی پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا
دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےاستعفیٰ گورنرکوارسال کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے میں پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں کامیاب قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پرویز الہیٰ نے گزشتہ رات عہدے کا حلف اٹھا یا تھا۔