جب چاہئیں وفاق کو گرا لیں گے، فواد چودھری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ اب ہم وفاق جب چاہیں گے گرا لیں گے۔

چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ گورنر پنجاب کو حکم دیا گیا ہے کہ رات ساڑھے 11 سے پہلے وزیر اعلیٰ کا حلف لیں۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج انصاف کی فتح ہوئی ہے،پنجاب اسمبلی میں واضح ہوگیا تھا وزیر اعلیٰ کون ہے،ڈپٹی اسپیکر نے جو کیا وہ شرم ناک ہے،اس نے قانون کا لحاظ نہیں کیا۔

شاہ  محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان بہت جلد عوام سے رجوع کریں گے، عوام پاکستان کو سیاسی طور پر مستحکم کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پرویز الہٰی کو مبارکباد دیتا ہوں،ہمارا لیڈر جھکنے کو تیار نہیں ہوا،پاکستان کے فیصلے کسی بند کمرے میں نہیں ہوں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ہے ،یہ جیت عوام اورکپتان عمران خان کی جیت ہے،آج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ آیا ہے۔

عمران خان نے وعدہ کیا تھا قوم کو مایوس نہیں کریں گے،ہم چاہتے ہیں فوری الیکشن کا اعلان کیا جائے،عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ اسمبلی میں آئیں گے۔


متعلقہ خبریں