پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نون لیگ نےاب اداروں کو ٹارگٹ کرنا ہے۔عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے فوج کیخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی حکمت عملی نون لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں سے پھنسے ہیں۔ادارے اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو نون لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے ۔
نون لیگ کی حکمت عملی نون لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا، ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں سے پھنسے ہیں اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو نون لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے ،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2022
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اب نون لیگ کو لگا عمران خان کیخلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے فوج کیخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔ اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔
اب نون لیگ کو لگا عمران خان کیخلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئ، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے فوج کیخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2022
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کھوکھ سے جنم لیا آپس میں طے کیا ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔ ایک کامنجن ناکام ہوا دوسرا آگے کردو،یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔