تحریک انصاف دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی، مریم اورنگزیب

کونسی جیل بھرو تحریک؟ مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا، تحریک شروع ہو گی جب تم جیل جاؤ گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کو خریدنے پر یقین رکھتے ہیں اور مبینہ لیک آڈیو، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی اور مبینہ آڈیو آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی فیصلے کے بعد ن لیگ پنجاب میں قصہ پارینہ بن جائے گی، پرویز الہیٰ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کو شفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا۔


متعلقہ خبریں