بابر کی حوصلہ افزائی پر ویرات کوہلی کا شکریہ


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم  کی جانب سے حوصلہ افزائی پر آوٹ آف فارم ویرات کوہلی کا ردعمل آ گیا۔

بابراعظم نے ٹوئٹر پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، آپ ثابت قدم رہیں۔

اب بھارتی بیٹر نے بابراعظم کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بہت شکریہ، آپ بڑھتے اور چمکتے رہیں۔


خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان کی اس ٹوئٹ پر پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے خوب سراہنا کی تھی۔


متعلقہ خبریں