پنجاب کے ضمنی الیکشن کا معرکہ، پی ٹی آئی اور ن لیگ نے حکمت عملی طے کرلی


 پنجاب کے 20 حلقوں میں الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے حکمت عملی طے کر لی۔

تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے  اپنی حکمت عملی تیار کر لی ۔ تحریک انصاف کے مطابق انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کیخلاف فوری طور پر شدید مزاحمت کی جائے گی ۔

مرکزی قائدین ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے ۔ تحریک انصاف کی حکمت عملی  کے مطابق پولیس، انتظامیہ اور پولنگ اسٹاف کی سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پر حکمرانی کون کرے گا؟ فیصلہ کل ہوگا

حکمران اتحاد کے امیدواروں کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوششوں پر فوری ردعمل دیا جائے گا ۔تحریک انصاف کے قائدین خواتین پولنگ بوتھس اور حساس پولنگ سٹیشنز پر گڑبڑ کے تدارک کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں سے مسلسل فیڈبیک حاصل کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے ماڈل ٹاون لاہور میں سیل قائم کردیا ہے۔الیکشن کے دن کیلئے سینٹرل کنٹرول روم اور سوشل میڈیا ونگ قائم کیے گئے  ہیں۔

مسلم لیگ ن کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مرکزی کنٹرول روم سے  تمام حلقوں کی معلومات جمع کر کے عوام اور میڈیا تک پہنچایا جائے گا۔ سیل بنانے کا مقصد ڈسکہ کے ووٹ  اورالیکشن عملہ چور فسادیوں پر نظر رکھنا ہے۔


متعلقہ خبریں