پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقے کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقے کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے۔ 

لوگوں کو جتوانے کیلئے انہوں نے دھاندلی کی تو سری لنکا کا حال دیکھ لیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے تحریری فیصلے میں کہی ہے اور اس طرح الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران کے مؤقف کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تحریری فیصلے کے تحت کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں۔

پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر بڑے عرصے بعد چین کی نیند سوئی، مریم نواز

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کی جانب سے جاری دائر کردہ درخواست نمٹا دی گئی۔


متعلقہ خبریں