اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کے تمام کیسز براہ راست نشر کرنے کا حکم

اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست مسترد

فوٹو: فائل


اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے تمام کیسز براہ راست نشر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

ہائی کورٹ نے وزیر قانون ، سیکریٹری دفاع و داخلہ سمیت دیگر فریقین 29 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادسے متعلق رپورٹ طلب کر لی

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وضاحت کی عدالت جس کیس میں مناسب سمجھے رپورٹنگ کا حکم دے سکتی ہے۔ مقدمہ اہم نوعیت کا ہے،پاکستانی عوام میں کافی تشویش ہے اس لیے عدالت رپورٹنگ کی اجازت دیتی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر اپنی تحقیقات اور تفتیش عمل میں لائے۔


متعلقہ خبریں