آئین سے کھلواڑ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا، یہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ

آئین سے کھلواڑ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا، یہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کی جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کا پول کھل گیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے جس نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے ہے، آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 میں درج ہے، وزیر اعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے والوں کا ایک اور جھوٹ آشکار ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ آرٹیکل 5 کو آئین کی خلاف ورزی کیلئے استعمال کیا گیا، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا، یہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پی ٹی آئی کے سازشی بیانیے کو بھی دفن کردیا ہے۔

سپریم کورٹ فیصلہ: آرٹیکل 6 پر کارروائی شروع، کابینہ اجازت دے تو عمران خان کو گرفتار کر لوں گا، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کوئی سازش نہیں ہوئی، عوام اس سازشی ٹولے کو ضمنی الیکشن میں بھی مسترد کردیں گے۔


متعلقہ خبریں