پارلیمنٹ کو عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہو گی، سعد رفیق


وزیر ریلوے سعد رفیق نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو صدر، سابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی کارروائی کرنا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی تو ہر آنے والا آئین کی بے حُرمتی کرتا رہے گا۔

بیرونی سازش کا بیانیہ دفن، آرٹیکل 6 لگانا چاہیئے، وزیرقانون اعظم نذیر

دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے میں آخری کیل ٹھونک دی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا اور سپریم کورٹ نے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کل تفصیلی فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا اور جمہوری تاریخ میں اس فیصلے کو روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ عدالتی فیصلے کے اضافی نوٹ میں لکھا تھا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ بد نیتی پر مبنی تھی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کو آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنی چاہیے اور عمران خان نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی وہ بھی غیر آئینی تھی۔ 7 مارچ کو سائفر پہنچا اور 27 تک وزیر اعظم نے اس پر کچھ نہیں کہا۔


متعلقہ خبریں