اب مہنگائی کو ریورس گیئر لگے گا، ترقی پانچویں گیئر میں جائے گی، مریم نواز



مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب مہنگائی کو ریورس گیئر لگے گا، ترقی پانچویں گیئر میں جائے گی۔

لیہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اور پاکستان کی تقدیر بدلے گی، جب تک اس ملک میں ترقی نہیں آئے گی مریم نواز آرام سے نہیں بیٹھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو مشکل فیصلے کرنے تھے کر لیے،اب اچھے دن آنے والے ہیں، اب اچھے دن دستک دے رہے ہیں، آنے والے چند گھنٹوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کے عوام جانتے ہیں یہ تباہی لانے والے کا نام عمرا ن خان ہے جس نے حکومت جانے کا پتہ چلنے پر پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں گرا دیں۔

وزیراعظم 2 روز میں پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنیکا اعلان کریں گے، عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر دوں گا لیکن کسی کو گھر نہیں ملا، کرپشن تو ختم نہیں ہوئی کہیں سے فرح خان نکل آئی اور کہیں سے بشریٰ بی بی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں خیبرپختونخوا جیسی صورتحال ہوتی تو ہم سب عوام کی خدمت میں حاضر ہوتے، خیبر پختونخوا میں لوگ لاواث ہیں اوریہ پنجاب میں آگر گالیاں نکالتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور،مردان اور صوابی ڈوب گئے ،عمران خان یہاں پنجاب کو ڈبونے آ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سی پیک بنایا جو پاکستان کی ترقی کاسب سے بڑا منصوبہ تھا جب کہ عمران خان نے جی پیک بنایا۔


متعلقہ خبریں