قوم مادر ملت کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے مادر ملت فاطمہ جناح کو برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا قوم مادر ملت کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مادر ملت فاطمہ جناح کو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مادر ملت کو پاکستان کے لیے خدمات پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کی زندگی کا بیش تر حصہ اپنے عظیم بھائی کی رفاقت میں بسر ہوا اور قائد اعظم کی زندگی کے آخری 19 برس فاطمہ جناح ہمہ وقت بھائی کے ساتھ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی، شیخ رشید

شہباز شریف نے کہا کہ فاطمہ جناح قائدا عظم کی بہن ہی نہیں بلکہ ان کی فکری وراثت کی بھی امین تھیں۔

انہوں نے کہا کہ  فاطمہ جناح نےعظیم بھائی کے ساتھ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں بھرپورحصہ لیا اور اپنے عظیم بھائی کی وفات کے بعد انہوں نے ان کا مشن آگے بڑھانے کا کام سنبھالا۔


متعلقہ خبریں