وزیر اعظم سے اختلافات: برطانوی وزیرصحت اور وزیرخزانہ مستعفی


برطانوی وزیرصحت ساجد جاوید اور وزیرخزانہ رِشی سوناک  وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ سے مستعفی ہو گئے۔

پاکستانی نژاد برطانوی وزیرصحت  ساجد جاوید نے ٹویٹرپر لکھا کہ انہوں  نے وزیر اعظم سے بات کر کے وزیرصحت اور سماجی نگہداشت کی حیثیت سے استعفی دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیرصحت کی حیثیت خدمات انجام دینا میرے لیے ایک بڑا اعزازرہا ہے۔

 اپنے استعفے کے خط میں ساجد جاوید نے لکھا کہ وزیراعظم بورس جانسن ایک رہ نما کی حیثیت سے آپ نے جولہجہ طے کیا  اور آپ جن اقدار کی نمائندگی کرتے ہیں،ان کی آپ کے ساتھیوں، آپ کی پارٹی اوربالآخر ملک پر عکاسی ہوتی ہے۔ قدامت پسندوں کواپنی بہترین کارکردگی کا حامل سخت گیر فیصلہ سازوں کے طور پردیکھا جاتا ہے اور وہ اپنی مضبوط اقدارسے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ عاجزی، گرفت اور نئی سمت کاایک لمحہ تھا۔ تاہم مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ آپ کی قیادت میں یہ صورت حال تبدیل نہیں ہوگی اوراس لیے آپ نے میرا اعتماد بھی کھو دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی نژاد مسٹرسوناک نے لکھا کہ معیشت کے بارے میں ہماری مجوزہ مشترکہ تقریرکی تیاری میں میرے لیے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہمارے نقطہ نظربنیادی طور پربہت مختلف ہیں۔


متعلقہ خبریں