شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس


اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر الیکشن کمشنر پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو کارروائی سے متعلق فوری آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، اچھا وقت بھی آئے گا، شہباز شریف

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل ہوا تو سب کچھ داؤ پر لگ جائے گا اور ضمنی الیکشن میں اپنی ساکھ کھو دی تو آج کہہ رہا ہوں جنرل الیکشن آپ دفن کر دیں گے اور اس ملک میں عام انتخابات کے نتائج قوم نہیں دیکھے گی۔


متعلقہ خبریں