اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی ہوئی اور گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ:پی ٹی آئی رہنمائوں کےخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل،وارنٹ گرفتاری جاری
انہوں نے کہا کہ نجی بینک کے ذخائر میں بھی 10 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی ہوئی ہے۔
Dangerous drop of $0.5 billion in state bank reserves last week. Another $100 million drop in private deposits. Total drop in reserves since moving of VNC is now $7.5 billion! This is why rupee is losing value rapidly. Price nation is paying for regime change keeps increasing!
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 10, 2022
اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے۔