امریکا میں پہاڑی شیر اسکول کے اندر داخل ہو کر کلاس روم میں پہنچ گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔
کیلیفورنیا میں شیر اسکول میں داخل ہو گیا، تاہم انتظامیہ نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے شیر کو خالی کمرے میں بند کر دیا ، جس کے بعد کیلیفورنیا ڈپارٹمنٹ آف فش اینڈ وائلڈ لائف کو طلب کیا گیا جنہوں نے نہایت احتیاط سے شیر کو وہاں سے منتقل کیا۔
رپورٹ کے مطابق شیر کو صبح سویرے اسکول کھولنے سے پہلے دیکھا گیا جس کے بعد فوری احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں، تاہم شیر اسکول کیسے داخل ہوا، اس کے بارے میں پتا نہیں لگایا جا سکا۔
Here’s a better picture of the #mountainlion inside an English classroom at #Pescadero HS.
U.S. Fish and Wildlife Service is responding. @nbcbayarea pic.twitter.com/kjTajLpGfP
— Stephanie Magallon (@MagallonNews) June 1, 2022