پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکن حریف کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 73 رنز سے شکست دے دی۔
سری لنکن ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 255 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 180 رنز بناسکی۔
سری لنکا کی جانب سے ہرشیتا مداوی 41 رنز بناکر نمایاں رہیں، کویشا دلہاری نے 32 اور ہنسیما کرونا رتنے نے 27 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 26 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، عمیمہ سہیل نے 2 اور ندا ڈار نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے سدرہ امین نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، یہ ان کے کریئر کا دوسری سنچری ہے۔
سدرہ امین اور منیبہ علی کے درمیان 158 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ یہ ون ڈے میں پاکستان کی طرف سے سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔ منیبہ علی نے 56 رنز بنائے۔
کراچی میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور اب تک 39 اوورز میں پاکستانی ٹیم 1 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی چکی ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ کا حصہ ویمنز انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی کے لیے 170 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 41ویں اوور میں حاصل کیا تھا۔
Ton-up Sidra Amin powers Pakistan to 253/2 🙌
This is Pakistan’s highest team total at home 👏
Watch Live ➡️ https://t.co/zpGnRoYYdO
#⃣ #PAKWvSLW | #BackOurGirls pic.twitter.com/7Oe0FF1MMB— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 3, 2022