وزیر اعظم شہباز شریف کادورہ کوئٹہ، آرمی چیف بھی ہمراہ


وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ میں موجود ہیں، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

وزیراعظم پاکستان دورہ گوادر کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم گوادر پورٹ اور گوادر کا فضائی دورہ بھی کرینگے

وزیر اعلی بلوچستان نے  ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا، وزیر اعظم کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے، جبکہ گوادر میں ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

شہبازشریف مقامی عمائدین اور ماہی گیروں سے بھی خطاب کریں گے، اس موقع پر وزیر اعظم چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کے بعدمیڈیاسےبھی مخاطب ہوں گے۔

وزیر اعظم گوادر پورٹ کا فضائی دورہ کریں گے اور ایسٹ بے ایکسپریس وے (EBE) کا افتتاح کریں گے۔ جو پاکستان ٹیلی ویژن کاروائی براہ راست نشر کرے گا۔


متعلقہ خبریں