الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ سنادیا

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن ضمنی انتخابات تک روک دیا۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف قانون سازی کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی ہونے والی خواتین اور اقلیتوں کی پانچ مخصوص نشستوں پر نئے اراکین پنجاب اسمبلی کے نوٹی فکیشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یقین کریں: الیکشن کمیشن نے زندہ رکن اسمبلی کو مردہ قرار دے دیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں پانچوں مخصوص نشتیں اسے دینے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں اراکین کے موجودہ تناسب کے مطابق نوٹی فکیشن کے اجرا کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی درخواستیں مسترد کردیں۔

’لانگ مارچ بارے پہلے فیصلہ دے چکے‘ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس کر دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے پانچ قانون سازوں کو ڈی سیٹ کردیا گیا تھا۔ ان اراکین کی رکنیت معطل کرنے کا اعلامیہ 23 مئی کو جاری کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں