موڈیز نے پاکستان کی معاشی کیفیت مستحکم سے منفی کر دی

فائل فوٹو


بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور ممالک کی معاشی کیفیت کا جائزہ لینے والی کمپنی موڈیز نے پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی و مالیاتی صورتحال کے تحت اس کا درجہ ’مستحکم‘ سے ’منفی‘ کردیا ہے۔

موڈیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے امدادی رقم ملنے سے ریٹنگ برقرار رہ سکتی تھی تاہم اب تک بیل آؤٹ کی امدادی رقم نہ ملنے پر پاکستانی کی معاشی کیفیت میں تبدیلی کی گئی ہے۔

پاکستان کو بی تھری ریٹنگ میں شامل کیا ہے جسے جنک ریٹنگ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان میں غیریقینی مالیاتی صورتحال اور بیرونی مالیاتی اثرات کے زد میں ہونے کی بنا پر کیا گیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے لیے منفی ہے، موڈیز

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دوبارہ دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کے بینکوں سے ری فنانسگ کے معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں جانب سے رسمی منظوری کے بعد رقم پاکستان منتقل کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے زرمبادلہ ذخائر کے استحکام میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں