تین سیاسی چوہوں کا اتحاد: رانا ثنا اللہ کو کرائے پر رکھ لیا،قیمتوں میں مزید اضافہ جون میں ہوگا، شیخ رشید

عمران خان کو نا اہل کرانا اور جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، اہم لوگوں کو پیغام دیدیا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دلانے کیلئے سپریم کورٹ جا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ اوورسیز کو سیاست اور ووٹ سے دور رکھنا قومی بددیانتی ہے۔

شریف خاندان کے کیسز کو سپریم کورٹ مانیٹر کرے، عمران خان کا بڑا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جوشہباز شریف چار سال میں اپنے بھائی کو واپس نہ لا سکا وہ قوم کو کیا دے گا؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سامراج کے اشارے پر اسرائیل سے دوستی بڑھائی جا رہی ہے، بھارت سے تجارت شروع ہونے والی ہے جب کہ ایران اور چین سے فاصلے پیدا ہونے والے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک نے بیٹے کووزیراعلیٰ بنایا، دوسرے نے وزیرخارجہ اور تیسرے نے وزیرمواصلات، یہ تھا تین سیاسی چوہوں کا آپس میں اتحاد جب کہ غریب لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری سے مررہا ہے، قوم کو گولی ،لاٹھی اور آنسو گیس سے دبانے کیلئے رانا ثنااللہ کو کرائے پر رکھ  لیا ہے۔

رہنماوں اور لاہور تنظیم کی غلط پالیسی کے باعث لانگ مارچ میں ناکامی ہوئی، رپورٹ

انہوں ںے کہا کہ اب ان کا مسئلہ8 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہے، ان کا مسئلہ اپنے کیس نیب، ایف آئی اے اور اے این ایف سے ختم کروانا ہے، ایک ووٹ کی اکثریت پر قائم حکومت کسی وقت دھڑم سے گر جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ابھی پٹرول اور بجلی میں اضافے کی پہلی قسط آئی ہے، 5 سے 25 جون تک دوسری قسط بھی آجائے گی، لوگ خود سڑکوں پر آئیں گے اور غلامی کی زنجیریں توڑیں گے، حکومت کا جانا ناگزیر ہے۔

عمران خان اجازت دیں آئندہ لانگ مار چ میں فورس استعمال کروں گا، محمود خان

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریتی حکومت 22کروڑ عوام کی ترجمانی نہیں کرسکتی، عنقریب وہ وقت آئے گا جب صدران سے اعتماد کے ووٹ کیلئے کہیں گے۔


متعلقہ خبریں