اسلام آباد: ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لئے پولیس کا پلان تیار


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بالعموم اور ریڈ زون کو بالخصوص محفوظ بنانے کے لئے پولیس نے پلان تیار کرلیا ہے۔

ریڈزون میں آنے کی اجازت نہیں، کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائیگا: آئی جی

ہم نیوز نے اس ضمن میں اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 17 ہزار اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ اہم فیصلہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کا ڈی چوک رات بھر میدان جنگ بنا رہا

ہم نیوز نے ترجمان اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ منصوبہ رینجرز اور دیگر قانون بافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر تیارکیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں