شکیرا کی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ ختم کرنے کی اپیل مسترد

شکیرا 44 برس کی ہو گئیں

فوٹو: فائل


معروف کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ ختم کرنے کی اپیل مسترد ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں جاری ٹیکس فراڈ کے مقدمہ میں عدالت نے اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ کافی شواہد موجود ہیں، جس کی بنیاد پر شکیرا کے خلاف جاری مقدمہ خارج نہیں کیا جا سکتا۔

پنڈورا پیپرز میں سچن ٹنڈولکر اور شکیرا کا نام بھی شامل

گلوکارہ نے مقدمہ ختم کرنے کی اپیل کی تھی، شکیرا پر 2012 اور 2014 کے درمیان ساڑھے پندرہ ملین ڈالر کا انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔

شکیرا کی قانونی ٹیم نے جمعرات کو بیان میں کہا کہ وہ ٹھوس قانونی دلائل کے ساتھ اس کے کیس کا دفاع کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے معاملات پر شکیرا کا طرز عمل ان تمام ممالک میں ہمیشہ بے عیب رہا ہے جن پر انہیں ٹیکس ادا کرنا پڑا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں