پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کہتے ہیں۔ ہم امپورٹڈ حکومت کو ہرحال میں گھر بھیجیں گے۔ انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو لانگ مارچ اسلام آباددھرنے میں بدل جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نےہم نیوز کےپروگرام صبح سے آگے میں گفتگق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25مئی کو ہر شہر سے ہر شخص لانگ مارچ میں شرکت کرے گا۔ہم حق کے ساتھ ڈٹے رہنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے۔سازشی عناصر کو گھر بھیج کر شفاف الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تووہیں بیٹھیں گے۔وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو تنبیہ کررہے ہیں کہ رکاوٹ نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کمزور ترین حکومت ہے جن سے کوئی فیصلہ نہیں ہوپارہا۔یہ دودھ نہر کی ندیاں بہانے کی نعرے بازی کرتے تھے،۔عمران خان کی حکومت کو گرانے پر لڈیاں ڈالی گئیں۔یہ سپر پاور کے ایجنڈے پر پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے بیٹھے ہیں