مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت: بدتہذیبی کے پاتال میں جا گرا ہے، وزیراعظم

آئی ایم ایف کی مخالفت مسترد، حکومت کا اہم شعبوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم میاں شہبازشریف نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر اور اپنی بھتیجی مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم اور خواتین پرزور مذمت کریں۔

عمران خان کی مریم نواز پر تنقید: ایک نامناسب جملہ کہہ ڈالا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو بگاڑ کر رکھ دیا۔

انہوں نے عمران خان کی جانب سے تقریر کے دوران مریم نواز سے متعلق کہی جانے والی بات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کم ظرفی کے اظہار سے عمران خان کے جرائم چھپ نہیں سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے پنچاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا،مریم نواز

میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان پرسخت تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے پاتال میں جاگرا ہے۔

چند گھنٹوں کے گورنر شرافت سے گھر چلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں: رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مریم نواز کے متعلق بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان زبان کو لگام دو، گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم کی بیٹی کے بارے میں جملے بازی پوری قوم کی خواتین کی توہین ہے، عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے۔

عمران خان سیاست میں عدم برداشت لیکر آیا، سیاست کو سیاست تک رکھیں: سلمان نعیم

ہم نیوز کے مطابق راناثنااللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مریم نواز کے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بدزبانی سیاسی کلچر کے طور پر بڑھانا نئی نسل کے لیے زہر قاتل ہے۔


متعلقہ خبریں