عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراض ختم، لارجر بنچ تشکیل دینے کی ہدایت


عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراض ختم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر عہدے سے برطرفی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ڈیموکریٹک فارم آف گورنمنٹ ہے، صدارتی طرزحکومت نہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمرسرفرازچیمہ کی گورنرعہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پرسماعت کی، عمرسرفرازچیمہ اپنے وکیل بابر اعوان کے ساتھ عدالت پیش ہوئے، بابراعوان نے موقف اپنایا کہ درخواست میں دو اعتراضات واٹس ایپ کاپی اوردائرہ اختیارپراعتراض اٹھایا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع، دورہ روس پر پاکستان کو قصوروار ٹھہرانا درست نہیں، بلاول بھٹو

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ وفاقی حکومت کی جاری کردہ نوٹیفکیشن ہے جب بابراعوان آپ وزیرقانون تھے اس وقت صدرکے اختیارات بارے طے ہوگیا تھا، وکیل نے کہا کہ صدرکے اختیارات آرٹیکل 101 کوبالکل نہیں چھیڑا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیے یہ ڈیموکریٹک فارم آف گورنمنٹ ہے۔

صدارتی طرزحکومت نہیں میڈیا سے گفتگومیں سابق گورنر نے تمام غیر آئینی اقدامات کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی، عدالت نے درخواست پراعتراضات ختم کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 مئی تک کےلئے ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں