ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے کا ہو گیا۔
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے60 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 200 روپے ہو گئی۔
ماہرین معاشیات کے مطابق سیاسی صورتحال میں غیر استحکام اور آئی ایم ایف سے قرض کی معطلی کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔