اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی مہم کل بھی جاری رہے گی۔
خبردار! ماسک پہن لیں، کورونا کی نئی قسم پاکستان آگئی
ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق بوسٹر ڈوز لگانے کی دو روزہ خصوصی مہم کا آج سے آغاز کیا گیا تھا جو کل بھی جاری رہے گی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی دو روزہ مہم این آئی ایچ اور وزارت صحت کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کورونا میں مبتلا
اس حوالے سے ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دو روزہ خصوصی مہم کا بنیادی مقصد بوسٹر ڈوز لگوانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق شہر میں پہلے سے قائم ویکسینیشن سینٹرز کے علاوہ مہم کے لیے خصوصی طور پر مزید 16 کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جہاں سے شہری بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔
اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
واضح رہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔